حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی ایس ایل کو ترجیح نہ دینے پر سخت کارروائی: موزاربانی پر دو سالہ پابندی Home / کھیل /

پی ایس ایل کو ترجیح نہ دینے پر سخت کارروائی: موزاربانی پر دو سالہ پابندی

ایڈیٹر - 14/04/2026
پی ایس ایل کو ترجیح نہ دینے پر سخت کارروائی: موزاربانی پر دو سالہ پابندی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے زمبابوے کے فاسٹ بولربلسنگ موزاربانی پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کے حوالے سے دو سالہ پابندی عائد کر دی ہے۔

بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کھلاڑی نے لیگ کے معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس کے باعث انہیں آئندہ دو برس تک پی ایس ایل میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔

پی سی بی حکام کے مطابق مذکورہ فاسٹ بولر نے پی ایس ایل کے گیارھویں ایڈیشن کے دوران لیگ کو چھوڑ کر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کو ترجیح دی، جو معاہدے کی واضح خلاف ورزی قرار دی گئی۔

واضح رہے کہ موزاربانی پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے بھارتی لیگ میں کلکتہ نائٹ رائڈرز کے ساتھ معاہدہ کر لیا تھا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیگ کے ضابطوں کی پاسداری یقینی بنانے کیلئے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ مستقبل میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔