حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ: چوری چکاری میں ملوث عناصر کیخلاف ضلعی پولیس کا گھیرا مزید تنگ،ملزم گرفتار، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ: چوری چکاری میں ملوث عناصر کیخلاف ضلعی پولیس کا گھیرا مزید تنگ،ملزم گرفتار، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد۔

ایڈیٹر - 13/04/2026
باجوڑ: چوری چکاری میں ملوث عناصر کیخلاف ضلعی پولیس کا گھیرا مزید تنگ،ملزم گرفتار، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد۔

باجوڑ: چوری چکاری میں ملوث عناصر کیخلاف ضلعی پولیس کا گھیرا مزید تنگ،ملزم گرفتار، موٹر سائیکل اور دیگر سامان برآمد۔

باجوڑ: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ضلعی پولیس نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔

آج ہونے والی دوسری کامیاب کارروائی میں سرکل ڈی۔ایس۔پی خار عبد العزیز کی نگرانی میں ایس۔ایچ۔او تھانہ خار گل زادہ نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ مشہور چور آصف سکنہ خار کو گرفتار کرلیا۔ مذکورہ گرفتار ملزم تھانہ خار کو چوری کے دو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

ملزم کے قبضے سے ایک عدد ہنڈا 125 موٹر سائیکل، مختلف اقسام کی بیٹریاں، سلائی مشین اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ اس سے مزید انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

آج کے ہے درپے کامیاب کارراوئیوں پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوری چکاری اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ مشکوک افراد کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ترجمان باجوڑ پولیس