پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 تا 19اپریل تک نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم اسلام آباد میں جاری یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے چوتھے دن دو میچز کھیلے گئے ۔ بین الصوبائی رابطہ منسٹری کے سیکرٹری و پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی سے آفیشلز و کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔
پہلا میچ پنجاب 2 اور آزاد جموں و کشمیر کے مابین کھیلا گیا جو کہ پنجاب 2 نے یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-14 سے جیت لیا۔ پنجاب 2 کی جانب سے حنین نور نے تین، محمد حسان ،بابر، ابو سفیان نے دو دو، زونیر، امیر ، فرحان،زین ، رانا دامی نے ایک ایک گول سکور کئے۔
دوسرا میچ سندھ 1 اور پنجاب 3 کے مابین کھیلا گیا جو کہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ سندھ 1 کی جانب سے ریحان ایک گول سکور کیا اسی طرح پنجاب 3 کا واحد گول نور نے سکور کیا۔
اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی ،پی ایچ ایف سیلیکش کمیٹی ممبر اولمپین نعیم اختر،چیف کوآرڈینیٹر عبدالناصر اخونزادہ ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر خواجہ محمد جنید ، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شفیق بھٹی، محمود احمد ، ایمپائر منیجر سہیل اکرم جنجوعہ ،کو آرڈینیٹر خاور جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ کے علاوہ آفیشلز اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی۔
ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔