پشاور ۔صوبائی حکومت نے بارشوں سے جاں بحق 50 افراد اور متاثر گھروں کو معاوضے دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز سے تفصیلات اور ان کی جانچ پڑتال کی ہدایات کی ہیں صوبے کے مختلف علاقوں میں متاثر ہونے والے گھروں جزوی متاثر ہونے والے گھروں جاں بحق ہونے والے افراد ان کی مکمل تفصیلات وغیر ہ طلب کی ہیں
حالیہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں صوبے میں 50 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو چکے ہیں مویشی ہلاک ہوئے ہیں مختلف گھروں کو جزوی طور پر یا مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے بارشوں کے باعث جان بحق افراد کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں
تا کہ انہیں صوبائی حکومت کے اعلان کردہ معاوضے کے تحت ادائیگیاں کی جاسکیں اس سلسلے میں جانچ پڑتال کا عمل سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے