حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
جناح بس ٹرمینل خار کی نئی شکل؟ ٹی ایم اے کی صفائی مہم سے بہتری کی امید Home / باجوڑ /

جناح بس ٹرمینل خار کی نئی شکل؟ ٹی ایم اے کی صفائی مہم سے بہتری کی امید

ایڈیٹر - 10/04/2026
جناح بس ٹرمینل خار کی نئی شکل؟ ٹی ایم اے کی صفائی مہم سے بہتری کی امید

باجوڑ: جناح بس ٹرمینل خار کو ٹی ایم اے کے حوالے کیے جانے کے بعد صفائی اور انتظامی بہتری کے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جہاں عملہ بھرپور انداز میں صفائی مہم میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی ایم او خار کی ہدایات پر ٹی ایم اے ٹیم نے ٹرمینل کے تمام حصوں میں صفائی کا کام شروع کیا، جس کا مقصد اڈے کو مسافروں کے لیے صاف اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جناح بس ٹرمینل کے لیے باقاعدہ صفائی کا نظام تشکیل دینے کی ہدایت جاری کی گئی ہے تاکہ مستقل بنیادوں پر صفائی کے معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق جاری مہم کو جلد مکمل کر کے ٹرمینل کی مجموعی حالت کو بہتر بنایا جائے گا، جبکہ مستقبل میں بھی صفائی اور دیکھ بھال کے لیے مستقل اقدامات کیے جائیں گے۔

ٹرانسپورٹرز اور دیگر متعلقین نے جناح بس ٹرمینل کی صفائی ستھرائی کو احسن قدم قرار دیتے ہوئے اسے سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس میں مزید بہتری کی کوشش ضروری کی جائے گی