باجوڑ میں یتیم بچوں کے لیے عیدالفطر سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راہد گل ملاگوری کے تعاون سے ضلع باجوڑ میں CVN فلاحی تنظیم کے زیر اہتمام اور ضلع انتظامیہ و محکمہ سپورٹس باجوڑ کے اشتراک سے یتیم بچوں کے لیے باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں عیدالفطر سپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا۔
فیسٹیول میں کرکٹ، فٹبال، رسا کشی، بیڈمنٹن سمیت بچیوں نے ثقافتی کھیل بھی پیش کئے۔ مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور نے شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ محکمہ سپورٹس کی جانب سے کھلاڑیوں کو فٹبال، کرکٹ بیٹ، بیڈمنٹن اور ٹرافیاں دی گئیں۔
مہمانِ خصوصی نے اپنے بیان میں CVN تنظیم کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم اپنی مدد آپ کے تحت یتیم بچوں کی کفالت اور سپورٹ کر رہی ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ آئندہ بھی ضلع انتظامیہ مکمل تعاون فراہم کرے گی اور ایسے سپورٹس فیسٹیولز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ ان بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مواقع بھی فراہم ہو۔ انہوں نے محکمہ سپورٹس کی جانب سے CVN تنظیم کی معاونت پر بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔