حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پاک فضائیہ کی بھارت کے خلاف کامیاب کارروائی کے خوشی میں ریلی کا انعقاد Home / پاکستان /

پاک فضائیہ کی بھارت کے خلاف کامیاب کارروائی کے خوشی میں ریلی کا انعقاد

پاک فضائیہ کی بھارت کے خلاف کامیاب کارروائی کے خوشی میں ریلی کا انعقاد

افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے  ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد رفیق گنڈاپور اور اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی کی قیادت میں ڈی سی آفس سے خار بازار تک شاندار ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ افسران، باجوڑ پولیس جوانوں اور  میڈیا برادری نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاء نے افواجِ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے اور بھارت کی جارحیت کے خلاف پاکستان کی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی پر مکمل یکجہتی کا اظہار کیا، جس میں بھارتی فضائی اڈوں کو نشانہ بنا کر ان کے دفاعی نظام کو نقصان پہنچایا گیا۔کل ایک بڑی عوامی ریلی بھی منعقد کی جائے گی جس میں سرکاری افسران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔ حکومتی دفاتر اور تجارتی مراکز پر پاکستانی پرچم بھی لہرائے گئے ہیں جو قومی اتحاد کی علامت ہیں۔