حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں عمران خان و دیگر پی ٹی آئی قیدیوں کے رہائی کیلئے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے Home / پاکستان /

باجوڑ میں عمران خان و دیگر پی ٹی آئی قیدیوں کے رہائی کیلئے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے

باجوڑ میں عمران خان و دیگر پی ٹی آئی قیدیوں کے رہائی کیلئے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے

باجوڑ۔  باجوڑ میں عمران خان و دیگر پی ٹی آئی قیدیوں کے رہائی کیلئے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان نے لغڑئی بازار جبکہ سابقہ ایم این اے گل ظفر خان نے شاگو چوک میں مظاہرے کا انعقاد کیا۔ صوبائی صدر جنید اکبر خان کے ھدایت پر، قائد تحریک عمران خان، بشری بی بی اور دیگر بے گناہ اسیران کے رہائی کیلئے اور ناحق جیل میں بند کرنے کے خلاف ماموند شاگو چوک میں شدید بارش اور ژالہ باری کے باوجود  احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں میں پارٹی کارکنان، عہدیدران، آء ایس ایف، یوتھ اور عوام نے بھر پور شرکت کی۔ شرکاء نے عمران خان کے رہائی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس وقت پاکستان کو مظبوط اور متحد کرنے کیلئے عمران خان کی ضرورت ہیں۔  شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عمران کے رہائی کیلئے قیادت کے حکم پر ہر قسم کے قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ مظاہرے سے سابقہ ایم این اے گل ظفر خان، یوتھ ونگ صدر نجیب اللہ ماموند، تحصیل صدر ڈاکٹر جہانزیب، ترجمان پی ٹی آئی اسحاق ضیا، سلطان روم، احسان الحق، حضرت حبیب اور دیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔
دوسری جانب ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان کے قیادت میں لغڑی بازار میں عمران خان اور اسیران کی رہائی اور 9مئی کو بطور یوم سیاہ منایا گیا جس میں ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرے سے ناظم اعلی ڈاکٹر خلیل الرحمٰن، انجنیئر خائستہ محمد،  صدر محمد یوسف، ملک درویش، میاسید،ولی خان اور دیگر نے خطاب کیا اور خان کی رہائی کا مطالبہ کیا اور پاکستانیوں کو ہندوستان کے خلاف عظیم فتح پر مبارکباد پیش کیااور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور شدید نعرہ بازی کی گئی۔