یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل کے پہلے لیگ مرحلے کے بعد صورتحال مزید دلچسپ ہو گئی ہے، جہاں آرسنل، بائرن میونخ، پیرس سینٹ جرمین اور اٹلیٹیکو میڈرڈ نے اپنے اپنے میچز میں برتری حاصل کر کے سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔
اب تمام نظریں دوسرے لیگ پر مرکوز ہیں جہاں فیصلہ ہوگا کہ کون سی ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی اور کن ٹیموں کا سفر یہیں ختم ہو جائے گا۔
دوسرے لیگ کے اہم مقابلوں میں اٹلیٹیکو میڈرڈ کا سامنا بارسلونا سے ہوگا، جبکہ لیورپول اور پیرس سینٹ جرمین بھی آمنے سامنے آئیں گے۔ اسی طرح بائرن میونخ کا مقابلہ ریال میڈرڈ سے ہوگا، جبکہ آرسنل کا سامنا اسپورٹنگ فٹبال کلب سے ہوگا۔
ان مقابلوں کے بعد ہی سیمی فائنل کی تصویر واضح ہوگی اور چیمپئنز لیگ مزید سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو جائے گی