حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صوابی ،مہاجر کیمپ میں دلہوں کے بغیر شادی کی انوکھی تقریب،دونوں دولہے جیل میں، بارات کے علاوہ ولیمہ بھی دیا گیا Home / لائف سٹائل /

صوابی ،مہاجر کیمپ میں دلہوں کے بغیر شادی کی انوکھی تقریب،دونوں دولہے جیل میں، بارات کے علاوہ ولیمہ بھی دیا گیا

ایڈیٹر - 08/04/2026
صوابی ،مہاجر کیمپ میں دلہوں کے بغیر شادی کی انوکھی تقریب،دونوں دولہے جیل میں، بارات کے علاوہ ولیمہ بھی دیا گیا

صوابی۔ افغان مہاجر کیمپ گندف ( گرون امازئی انڈسٹریل اسٹیٹ) ضلع صوابی میں ایسے دو افغان مہاجر نو جوانوں کی شادی کی انوکھی اور آخری تقریب ایک ایسے وقت میں ہوئی جب دونوں دولہے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار کرنے کے بعد جیل میں ہیں ،

دونوں خاندانوں نے رمضان المبارک سے قبل شادی کرنے کی تاریخ مہاجر کیمپ گندف میں اس لئے طے کی تھی کہ یہاں سے افغانستان منتقل ہونے کے بعد شادیاں کرنا مالی اور سفری مشکلات کی وجہ سے ناممکن تھا، دولہوں نعمت اللہ اور اکرام کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر جبکہ دلہنوں کا تعلق صوبہ جلال آباد سے ہے، دونوں شہروں کے درمیان کافی فاصلہ جس کی وجہ سے دولہوں کے خاندان بارات مالی اخراجات برداشت نہیں کر سکتے تھے،

دونوں نوجوان ماہ رمضان کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہوئے اور پولیس نے جیل منتقل کر دیا تھا ان کی غیر موجودگی میں گزشتہ روز گندف مہاجر کمپ میں شادی کی تقریب ہوئی بارات کے علاوہ ولیمہ بھی دیا گیا، اس موقع پر والدین نے مطالبہ کیا کہ دونوں کو رہا کیا جائے تا کہ ہم اپنے بچوں سمیت افغانستان منتقل ہو سکیں۔