حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر پختونخوا میں 46 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ منسوخ،زیادہ تر افغان مہاجرین شامل Home / لائف سٹائل /

خیبر پختونخوا میں 46 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ منسوخ،زیادہ تر افغان مہاجرین شامل

ایڈیٹر - 08/04/2026
خیبر پختونخوا میں 46 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈ منسوخ،زیادہ تر افغان مہاجرین شامل

پشاور ۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبہ بھر میں 46 ہزار سے زائد قومی شناختی کارڈز منسوخ کر دیئے گئے ان میں زیادہ تر افغان مہاجرین شامل ہیں جنہوں نے غیر قانونی طور پر پاکستانی کارڈ بنائے تھے جبکہ حکومت کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ پاکستان میں خیبر پختو نخوا میں قومی کارڈ ز منسوخ کئے گئے ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق تین سالوں کے دوران دفعہ 18 کے تحت کل 99 ہزار 680 شناختی کارڈ منسوخ ہوئے دفعہ 18 کے تحت خیبر پختونخوا میں 46898، بلوچستان میں 31068، پنجاب میں 12145 شناختی کارڈ منسوخ کئے گئے دفعہ 18 کے تحت سندھ میں 7190، اسلام آباد میں 1954، آزاد کشمیر میں 279 جبکہ گلگت بلتستان میں 146 شناختی کارڈ منسوخ ہوئے دفعہ 18 کے تحت 48 ہزار 84 شناختی کارڈ تحویل میں لئے گئے

خیبر پختونخوا میں غیر قانونی طور پر پاکستانی کارڈ بنانے والے مہاجرین کے خلاف کاروائی کا سلسلہ تیز کیا گیا ہے۔