حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
بارشیں، چھتیں اور دیوار یں گرنے سے 47 افراد جاں بحق 117 زخمی 98 گھر مکمل منہدم Home / لائف سٹائل /

بارشیں، چھتیں اور دیوار یں گرنے سے 47 افراد جاں بحق 117 زخمی 98 گھر مکمل منہدم

ایڈیٹر - 08/04/2026
بارشیں، چھتیں اور دیوار یں گرنے سے 47 افراد جاں بحق 117 زخمی 98 گھر مکمل منہدم

پشاور۔ صوبے بھر میں ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیوار میں گرنے سے اب تک 47 افراد جاں بحق جبکہ 117 افراد زخمی ہو گئے۔

صوبے میں ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیوار میں گرنے سے گزشتہ 4 روز کے دوران 21 افراد جاں بحق جبکہ 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ 25 مارچ سے جاری بارشوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 47 افراد جاں بحق اور 117 افراد زخمی ہوئے۔

مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 27 بچے ، 13 مرد اور 7 خواتین جبکہ زخمیوں میں 45 مرد، 21 خواتین اور 51 بچے شامل ہیں۔

بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 652 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 554 گھروں کو جزوی جبکہ 98 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے۔

یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں, ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ ، ہنگو، مہمند، کو ہاٹ ، شمالی وزیرستان، پشاور، خیبر، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، یکی مروت، شانگلہ، بلگرام، لوئر کوہستان، مانسہرہ ، طورغر، سوات،اپر دیر، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، لوئر دیر، اور کزئی ، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے