ملتان میں مظفر گڑھ روڈ پر مسافر رکشے میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق رکشے میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے ۔ ترجمان نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
حکام کے مطابق رکشے میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا اور تمام افر اور کشے میں سوار ہو کر منظفرگڑھ سے ملتان آرہے تھے۔