حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فاسٹ باؤلرنسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر Home / کھیل /

فاسٹ باؤلرنسیم شاہ پی ایس ایل سے باہر

محمد عاصم - 06/04/2026
 فاسٹ باؤلرنسیم شاہ  پی ایس ایل سے باہر

فاسٹ باؤلر نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ہیں۔

پی ایس ایل فرنچائز راولپنڈی پنڈیز نے بھی تصدیق کی ہے کہ نسیم شاہ غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔

راولپنڈی پنڈیز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ کراچی کنگز کے خلاف سائیڈ انجری کا شکار ہوئے، نسیم شاہ انجری کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔

ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹیم کا طبی عملہ فاسٹ بولر کی صحتیابی پر نظر رکھے ہوئے ہے، امید ہے کہ نسیم شاہ ری ہیب اور فٹنس کلیئرنس کے بعد ٹورنامنٹ کے آخری مراحل میں واپسی کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

راولپنڈی پنڈیز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ نسیم شاہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کی مکمل حمایت جاری رکھیں گے۔