حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات میں سیاحوں سے نکاح نامہ طلب کر نیوالے پولیس اہلکار معطل Home / لائف سٹائل /

سوات میں سیاحوں سے نکاح نامہ طلب کر نیوالے پولیس اہلکار معطل

ایڈیٹر - 06/04/2026
سوات میں سیاحوں سے نکاح نامہ طلب کر نیوالے پولیس اہلکار معطل

سوات۔ کا لام آنے والے سیاحوں سے نکاح نامہ طلب کرنے کے واقعے کا ڈی پی او سوات نے فوری نوٹس لے لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے بعد انچارج چوکی کیدام سمیت تین پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی حقائق جانے کیلئے ایس پی اپر سوات شوکت علی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں دو روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ ترجمان سوات پولیس کے مطابق معاملے کی شفاف تحقیقات جاری ہیں۔