حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خوشی غم میں تبدیل، پشاورجیل میں سزا پوری کرنے والا قیدی رہائی سے قبل جیل ہی میں دم تو ڑ گیا Home / لائف سٹائل /

خوشی غم میں تبدیل، پشاورجیل میں سزا پوری کرنے والا قیدی رہائی سے قبل جیل ہی میں دم تو ڑ گیا

ایڈیٹر - 06/04/2026
خوشی غم میں تبدیل،  پشاورجیل میں سزا پوری کرنے والا قیدی رہائی سے قبل جیل ہی میں دم تو ڑ گیا

پشاور ۔ سینٹرل جیل پشاور میں سزا پوری کرنے والا قیدی رہائی سے قبل جیل ہی میں دم تو ڑ گیا جس پر دیگر قیدیوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی اور آئی جی جیل خانہ جات سے مطالبہ کیا ہے کہ قیدیوں کو قانونی طور پر ملنے والی معافیاں دی جائیں ،

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سینٹرل جیل پشاور میں منشیات کے مقدمے میں سزا یافتہ قیدی ظاہر شاہ ولد صفدر شاہ ساکن بونیر جاں بحق ہو گیا ہے

ذرائع کے مطابق مذکورہ قیدی کو اڈیالہ جیل سے پشاور جیل منتقل کیا گیا تھا تا ہم اس کو جو معافیاں اڈیالہ جیل میں لگی تھیں خیبر پختونخوا منتقل ہونے پر وہ معافیاں بھی کاٹ دی گئیں جبکہ باقی معافیاں بھی نہیں دی جارہی تھیں جس کے تحت اس کی قید کئی ماہ قبل پوری ہو چکی تھیں تاہم قانونی معافیاں نہ ملنے پر وہ جیل میں ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہا تھا قیدیوں نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس سید عقیق شاہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمد سہیل آفریدی سے قیدیوں کی معافیوں پر عائد پابندی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔