سرائے نورنگ ۔ لکی مروت میں 3 سالہ معصوم منھی پری جنسی زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دی گئی۔ پولیس کے مطابق لنگر خیل ہاتھی خان سے تعلق رکھنے والی 3 سالہ معصوم منھی پری 2 روز قبل گھر سے لاپتہ ہوئی تھی جس کی لاش اتوار کے روز وب گاؤں سے 2 کلومیٹر دور سرکنڈوں کے جنگل سے برآمد ہوئی ،
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق کر دی ہے، پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب مقتولہ بچی کے والد انصاف مانگنے کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب پہنچ گئے ، بچی کے والد کا کہنا ہے کہ میری بچی کے ساتھ بہت بڑا ظلم ہوا ہے مجھے انصاف دلایا جائے۔