باجوڑ: انجمن بحالی معذوران باجوڑ کے صدر حضرت ولی شاہ نے کہا ہے کہ ، وزیراعظم پاکستان نے موٹر سائیکلوں کیلئے ماہانہ 2000 روپیہ سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔تاہم اس میں خصوصی افراد کو نظر انداز کیا گیا جو کہ سراسر نا انصافی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں موجود ہزاروں کے تعداد میں سپیشل افراد کے فور وھیلر اور تھری وھیلر سپیشل بائیکس ہیں جو مقامی طور پر ان لوگوں کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں اور ان کا رجسٹریشن حکومت کے پاس نہیں ، ان کا کیا بنے گا؟
سب سے زیادہ مستحق تو یہ لوگ ہیں اور ان بائیکس کا مسلسل استعمال ان لوگوں کی حقیقی ضرورت ہے ۔
ان کے بغیر یہ لوگ چل پھر بھی نہیں سکتے ۔
لہٰذا ہم ٫پاکستان کے خصوصی افراد ، وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کو ریلیف پہنچانے کیلئے ضلعی سطح پر بھی کوئی میکینیزم بنائے تاکہ اس سہولت سے معاشرے کا یہ محروم طبقہ بھی مستفید ہوسکے۔