ضلع باجوڑ: ایڈیشنل کمشنر خار-2 اسد اللہ اور تحصیلدار برنگ انور حسین نے تحصیل خار اور اتمان خیل میں قائم پیٹرول پمپس کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران مجموعی طور پر 10 فیول اسٹیشنز کا قانونی تقاضوں، پیمائش (گیج) کی درستگی اور قیمتوں کے تعین کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
معائنے کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ پیٹرول سرکاری نرخ 378 روپے 41 پیسے فی لیٹر کے مقابلے میں 387 روپے 90 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ ڈیزل 520 روپے 30 پیسے فی لیٹر کے بجائے 530 روپے 90 پیسے فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
حکام کی جانب سے پوچھ گچھ پر پمپ مالکان نے اضافی قیمتوں کا جواز فرایٹ چارجز اور مقامی یونین کے فیصلے کو قرار دیا، جس کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ اس کے علاؤہ، بیشتر معائنہ کیے گئے فیول اسٹیشنز کے گیجز بھی خراب پائے گئے۔
انتظامیہ کے مطابق تمام خلاف ورزیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔