خیبرپختونخوا حکومت کے عوامی ایجنڈا کے تحت اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈاکٹر عادل شہزاد نے تحصیلدار خار حبیب الرحمن اور تحصیلدار ناواگئ عالم زیب کے ہمراہ ضلع بھر میں پٹرول پمپس کا معائنہ کیا، معائنے کے دوران گیج کی درستگی، سرکاری نرخ نامے کی نمائش اور کے-فارم کی دستیابی کو چیک کیا گیا جبکہ ایک پمپ پر انوائس ریکارڈ میں کمی پائی گئی
کارروائی کے طور پر ناقص گیج اور ریکارڈ نہ ہونے پر ایک پٹرول پمپ کو سیل کر دیا گیا جبکہ دو پمپس کو سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے پر وارننگ جاری کی گئی
مزید برآں پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں فی لیٹر 10 روپے اضافی وصولی سے متعلق وضاحت طلب کی جائے گی، عدم اطمینان کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی