*باجوڑ۔ منشیات کیخلاف باجوڑ پولیس کی بڑی اور کامیاب کارروائیاں، بدنام زمانہ مشہور منشیات سمگلرز شیر عالم خان سکنہ اوڈیگرام سالارزئی اور حسن خان سکنہ کلان ماموند گرفتار۔ تقریباً 7 کلو گرام چرس برآمد۔*
باجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد کی قیادت میں منشیات فروشوں کے خلاف ضلع بھر میں سخت کریک ڈاؤن جاری ہے جہاں پر منشیات فروش کے زیر استعمال تمام مشکوک ٹھکانوں پر پولیس کی ہے درپے چھاپےجاری ہے۔
اس سلسلے میں اج پولیس ٹیموں نے کامیاب کارروائیاں کرکے سرکل ڈی ایس پی جمال شاہ اور نیاز محمد کی نگرانی میں *ایس۔ ایچ۔ او تھانہ سالارزئی محمد اسلم خان اور ایس۔ ایچ۔ او تھانہ لوئی ماموند عبدالصمد خان* نے اپنی اپنی حدود میں علیحدہ علیحدہ کارروائیاں کرتے ہوئے بالترتیب *4 کلو 800 گرام اور 2 کلو 10 گرام چرس* برآمد کرکے ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لی گئی۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانہ جات منتقل کردیا ہے۔
اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف پولیس کی جانب سے سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس ناسور کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور اپنے علاقوں میں موجود منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر اس ناسور کا مکمل خاتمہ ممکن نہیں، لہٰذا شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کا ساتھ دیں تاکہ ایک محفوظ اور پرامن معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔