حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
محکمہ صحت میں 2400 سے زائد آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان Home / لائف سٹائل /

محکمہ صحت میں 2400 سے زائد آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

ایڈیٹر - 01/04/2026
محکمہ صحت میں 2400 سے زائد آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

پشاور ۔ خیبر پختو نخوا حکومت نے محکمہ صحت میں 2400 سے زائد آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کیا ہے اعلامیہ کے مطابق حکومت خیبر پختو نخوا کے محکمہ صحت نے صوبے بھر میں انسانی وسائل کی کمی کو دور کرنے اور پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ کیئر سروسز کو بہتر بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔

صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ صحت نے 2430 مختلف آسامیوں پر فکسڈ پے کی بنیاد پر بھرتیوں کا با ضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

آسامیوں کی تفصیل اور طریقہ کار جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، بھرتیوں میں میڈیکل آفیسرز، ڈینٹل سرجنز اور نرسز شامل ہیں۔

یہ بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر واک ان انٹرویو کے ذریعے ڈویژنل سطح پر قائم خصوصی سلیکشن کمیٹیوں کے ذریعے کی جائیں گی۔

امیدوار اپنی درخواستیں متعلقہ کمشنر آفس میں 8 اپریل 2026 تک جمع کرا سکتے ہیں تمام ڈویژنل کمشنر ز کو ہدایت کی گئی ہے کہ انٹرویو کاعمل 20 اپریل 2026 تک مکمل کر لیا جائے حتمی سفارشات کے بعد محکمہ صحت 28 اپریل 2026 تک منتخب امیدواروں کو پا کمٹمنٹ لیٹر جاری کر دے گا۔