حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ایس ایچ او تھانہ خار کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے Home / پاکستان /

ایس ایچ او تھانہ خار کی گاڑی کے قریب دھماکہ، ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے

ایڈیٹر - 27/03/2025
ایس ایچ او تھانہ خار کی گاڑی کے قریب  دھماکہ، ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے

 

  باجوڑ میں ایس ایچ او کی گاڑی کے قریب بم دھماکہ، ایس ایچ او تھانہ خار ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے۔

 

 پولیس ذرائع کے مطابق جمعرات کے دن تحصیل خار کے علاقہ ٹانگ خطا پل کے قریب ایس ایچ او تھانہ خار رشید احمد کی گاڑی کے قریب دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

 

 ایس ایچ او ساتھیوں سمیت بال بال بچ گئے۔ ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے