حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پی سی بی کا سخت مؤقف: سوشل میڈیا پر خلاف ورزی مہنگی پڑے گی، کھلاڑیوں کو وارننگ جاری Home / کھیل /

پی سی بی کا سخت مؤقف: سوشل میڈیا پر خلاف ورزی مہنگی پڑے گی، کھلاڑیوں کو وارننگ جاری

ایڈیٹر - 31/03/2026
پی سی بی کا سخت مؤقف: سوشل میڈیا پر خلاف ورزی مہنگی پڑے گی، کھلاڑیوں کو وارننگ جاری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ کی شرائط کی خلاف ورزی پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اب کھلاڑی میڈیا ڈپارٹمنٹ کی پیشگی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر کوئی بھی مواد شیئر نہیں کر سکیں گے۔ پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ تمام کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے لیے مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی لازمی ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ کرکٹرز کے ساتھ ساتھ ان کے مینیجرز کو بھی نئی گائیڈ لائنز سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے بچا جا سکے۔

بورڈ نے خاص طور پر سیاسی نوعیت کی پوسٹس پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے مواد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اگر کوئی کھلاڑی متنازع یا پالیسی کے خلاف پوسٹ کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں کم از کم ایک کروڑ روپے تک جرمانہ بھی شامل ہو سکتا ہے۔