ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی تیمرگرہ ریجن شاہد علی اورکزئی نے اپنے آفس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025ء کے میٹرک، انٹر میڈیٹ (ایف اے/آئی کام)، اے ڈی(بی اے/بی کام)، بی ایس/بی بی اے(4/2.5/2 سالہ) اور ٹیچر ٹریننگ(بی ایڈ) پروگرامز کے فریش اور جاری طلبا و طالبات کے داخلہ کی تاریخ میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 10 اپریل 2025 تک توسیع کر دی گئی ہے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔انہوں
نے ٹیوٹر پر زور دیا کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ کو داخلوں تک راعب کرنے کے لئے ریجنل آفس کا ساتھ دیں۔اور علم پھیلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے۔اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تیمرگرہ ریجن کو ایک ماڈل ریجن بنائیں گے۔