حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
میرپور خاص تعلیمی بورڈ میں سینکڑوں جعلی امیدواروں کو اسناد جاری ہونے کا انکشاف Home / لائف سٹائل /

میرپور خاص تعلیمی بورڈ میں سینکڑوں جعلی امیدواروں کو اسناد جاری ہونے کا انکشاف

ایڈیٹر - 29/03/2026
میرپور خاص تعلیمی بورڈ میں سینکڑوں جعلی امیدواروں کو اسناد جاری ہونے کا انکشاف

میرپور خاص تعلیمی بورڈ میں سیکڑوں جعلی امیدواروں کو اسناد جاری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین میرپور خاص تعلیمی بورڈ نے امتحانی نتائج میں ردو بدل اور جعلی اسناد جاری ہونے کی تصدیق کر دی، 2021 سے 2025 کے دوران 2539 جعلی امیدواروں کو اسناد جاری کی گئیں،

تعلیمی بورڈ کے ملازمین اور تعلیمی اداروں کی ملی بھگت سے نمبرز میں غیر قانونی اضافہ، جعلی انرولمنٹ اور رجسٹریشن کے ذریعے امیدواروں کو امتحانات میں شامل کیا گیا، تعلیمی بورڈ نے انکشاف کے بعد ایکشن لیتے ہوئے تمام جعلی اسناد اور مارک شیٹس منسوخ کر دیں۔

چیئرمین تعلیمی بورڈ نے ہدایت کی کہ طلبہ ملوث افراد کی نشاندہی کریں، اداروں کو جعلی اسناد پر داخلوں اور مراعات پر نظرثانی کی جائے۔