حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ۔ بی۔ڈی۔ایس ٹیم کی بروقت کارروائی، صدیق آباد پھاٹک سے بارودی مواد برآمد، ممکنہ بڑے سانحہ سے علاقہ محفوظ Home / باجوڑ /

باجوڑ۔ بی۔ڈی۔ایس ٹیم کی بروقت کارروائی، صدیق آباد پھاٹک سے بارودی مواد برآمد، ممکنہ بڑے سانحہ سے علاقہ محفوظ

ایڈیٹر - 28/03/2026
باجوڑ۔ بی۔ڈی۔ایس ٹیم کی بروقت کارروائی، صدیق آباد پھاٹک سے بارودی مواد برآمد، ممکنہ بڑے سانحہ سے علاقہ محفوظ

باجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کی ہدایت پر بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی۔ڈی۔ایس) ٹیم نے ایک اہم اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے صدیق آباد پھاٹک بازار کے قریب پڑے مشتبہ بارودی مواد کو برآمد کرکے ناکارہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ صدیق آباد پھاٹک کے مقام پر مشتبہ مواد موجود ہے، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بی۔ڈی۔ایس ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل تلاشی لی اور مشتبہ بارودی مواد کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔
واضح رہے کہ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث خدا نخواستہ کسی بڑے حادثے سے بچاؤ ممکن ہوا اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی بھی مشتبہ چیز یا سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے کو دیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے بی۔ڈی۔ایس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترجمان باجوڑ پولیس