حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ: موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت، ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل تیز، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی۔ Home / باجوڑ /

باجوڑ: موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت، ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل تیز، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی۔

ایڈیٹر - 28/03/2026
باجوڑ: موجودہ حالات کے پیش نظر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت، ضلع بھر میں چیکنگ کا عمل تیز، داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی۔

باجوڑ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد کی ہدایت پر موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں سخت چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ پولیس جوان مختلف اہم مقامات، بازاروں، حساس تنصیبات اور خصوصاً داخلی و خارجی راستوں پر مؤثر ناکہ بندیاں قائم کیے ہوئے ہیں۔پولیس ٹیمیں مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی باریک بینی سے تلاشی لے رہی ہیں جبکہ شہریوں کے شناختی کوائف کی بھی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ اس دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سخت اقدامات کا مقصد امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بروقت نمٹنا ہے۔ سیکیورٹی مزید مؤثر بنانے کیلئے چیکنگ کے ساتھ ساتھ گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ سیکیورٹی اقدامات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ پولیس کو دیں۔