حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی، خار ہسپتال منتقل Home / باجوڑ /

باجوڑ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی، خار ہسپتال منتقل

ایڈیٹر - 27/03/2026
باجوڑ میں فائرنگ سے تین افراد زخمی، خار ہسپتال منتقل

 باجوڑ کےتحصیل خار کے علاقہ شیخ مینو میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ 

 جمعہ کے رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کردیا۔ زخمی ہونے والوں میں کشمیر خان ولد علی الرحمن، وحید اللہ ولد علی الرحمن، اور سجاد ولد وحید اللہ ساکنان شیخ مینو شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد اپنے گھر کے سامنے موجود تھے کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو ریسکیو1122 نےفوری طور پر ضروری طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کیا  جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ زخمیوں کی حالت کے بارے میں میڈیکل رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔باجوڑ پولیس ملزمان کی جلد گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ مزید معلومات بعد میں جاری کی جائیں گی۔