باجوڑ: قانون کے مطابق ضلعی پولیس علاقائی تنازعات کے پرامن حل کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ “پولیس عوام ساتھ ساتھ” پالیسی کے تحت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس۔ایچ۔او تھانہ سالارزئی محمد اسلم نے ایک اور کامیاب مذاکراتی کارروائی سرانجام دی۔
تفصیلات کے مطابق فریقین کے درمیان جاری دیرینہ تنازعہ کو باہمی افہام و تفہیم اور بہترین حکمت عملی کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کر لیا گیا۔ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے مثبت رویہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صلح پر رضامندی ظاہر کی۔
فریقین نے تنازعہ کے پرامن حل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے باجوڑ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کیلئے بھائی چارے اور امن کے ساتھ زندگی گزارنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ضلعی پولیس باجوڑ کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ایسے اقدامات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔