حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
*باجوڑمیں ابراہیم قتل کیس میں اہم پیشرفت۔ مرکزی ملزم ابوبکر کا عدالت میں بھی اعتراف جرم Home / باجوڑ /

*باجوڑمیں ابراہیم قتل کیس میں اہم پیشرفت۔ مرکزی ملزم ابوبکر کا عدالت میں بھی اعتراف جرم

ایڈیٹر - 26/03/2026
*باجوڑمیں ابراہیم قتل کیس میں اہم پیشرفت۔ مرکزی ملزم ابوبکر کا عدالت میں بھی اعتراف  جرم

 پیش رفت کے حوالے سے تفصیلات دی اور تفتیشی ٹیم کو نقد انعامات بھی حوالہ کی۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد زمان ، ڈی ایس پی خار عبدالعزیز ، سینئر صحافی انور ذادہ گلیار، زاہد جان اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد کی قیادت میں پولیس نے قلیل وقت میں اندھے قتل کیس کو ٹریس کرتے ہوئے مرکزی ملزم تک رسائی حاصل کی اور مقتول کے ورثاء کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی۔ اس حوالے سے پولیس آفس باجوڑ میں میڈیا نمائندگان کیساتھ مختصر میڈیا بریفنگ کا انعقاد کیاگیا جسمیں آن ٹریس کیس کو ٹریس کرنے والے تفتیشی ٹیم کے ارکان کو نقد انعامات دیے گئے۔اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑمحمد خالد نے کہا کہ ابتدا میں کیس مکمل طور پر اندھا تھا، تاہم پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور مسلسل محنت کی بدولت ملزم تک رسائی ممکن ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری اولین ترجیح عوام کو بروقت اور شفاف انصاف فراہم کرنا ہے۔ اس کیس میں بھی تمام شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے میرٹ پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے، یہی وجہ ہے کہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کو انعامات اور اسناد سے نوازا جا رہا ہے تاکہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔واضح رہے کہ سفاک ملزم نے قتل کے بعد شواہد مٹانے کی غرض سے مقتول کی لاش پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی، جس سے کیس مزید پیچیدہ ہو گیا تھا۔ ٹیکنیکل بنیادوں پر شواہد اکٹھے کیے گئے، مشتبہ افراد کی نگرانی کی گئی اور جدید ذرائع سے ڈیٹا کا تجزیہ کرتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔دورانِ تفتیش یہ انکشاف ہوا کہ مقتول کے قتل میں اس کا اپنا ہمسایہ ملوث ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم مقتول کی منگیتر میں دلچسپی رکھتا تھا اور اسی مقصد کے حصول کیلئے اس نے یہ سنگین جرم کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ان میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی۔ ڈی پی او باجوڑ نے  اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔*