حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
موبائل فون نئی نسل میں ذہنی صحت خرابی کاذمہ دار قرار Home / لائف سٹائل /

موبائل فون نئی نسل میں ذہنی صحت خرابی کاذمہ دار قرار

ایڈیٹر - 24/03/2026
موبائل فون نئی نسل میں ذہنی صحت خرابی کاذمہ دار قرار

ماہرین لندن۔ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق ہر نئی نسل کے ساتھ ہماری ذہنی صحت خراب ہو رہی ہے، جس کی چار اہم وجوہات سامنے آئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا آدھے نوجوان ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہیں، جس کی وجہ کم عمری میں اسمارٹ فون کا استعمال، غیر صحت بخش ( الٹرا پروسیسڈ ) خوراک اور کمزور سماجی روابط بتائے جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جتنا کوئی ملک امیر ہوتا ہے، وہاں کے نوجوانوں کی ذہنی صحت اتنی ہی زیادہ خراب ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خواتین رات کے وقت بستر پر سونے سے قبل اسمارٹ فون پر پیغامات پڑھتی اور بھیج رہی ہوتی ہیں، جبکہ 35 سال سے کم عمر افراد میں سے تقریبا نصف ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔

ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2026 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نو جوانوں میں خوشی کی سطح میں نمایاں کمی دیکھنے میں آرہی ہے، جس کی بڑی وجہ سوشل میڈیا کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

2026 کی رپورٹ کے مطابق فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا، تا ہم دنیا بھر میں نو جوانوں پر سوشل میڈیا کے غیر ضروری استعمال کے سبب منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔

یہ رپورٹ یو نیورسٹی آف اکسفورڈ کے ویلبینگ ریسرچ سینٹر نے گیلپ اور اقوم متحدہ کے اشتراک سے تیار کی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت کئی ممالک میں 25 سال سے کم عمر افراد میں زندگی سے اطمینان کی سطح گزشتہ دس سالوں میں تیزی سے کم ہوتی ہے۔

یہ تحقیق تقریبا140 ممالک کے ایک لاکھ افراد کے سرویز پر مبنی ہے، جس کے مطابق بعض نوجوان چاہتے ہیں۔