حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
عید پر سوات میں ٹریفک حادثات 4 افراد جاں بحق 20 زخمی Home / لائف سٹائل /

عید پر سوات میں ٹریفک حادثات 4 افراد جاں بحق 20 زخمی

ایڈیٹر - 24/03/2026
عید پر سوات میں ٹریفک حادثات 4 افراد جاں بحق 20 زخمی

سوات۔ سوات میں عید پر مختلف حادثات میں چار افرا وزندگی کی بازی ہار گئے ہیں

افراد زخمی ریکسیو زرائع کے مطابق عید الفطر کے موقع پر سوات میں ٹریفک حادثات ہوئے جن میں غالیگے کے مقام پر موٹر کار نے چار موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا

جس میں ایاز ولد شیر فرید سکنہ ملم جبہ اور سلیمان ولد خان محمد سکنہ چار باغ موقع پر جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے اس طرح مانیار میں روڈ ایکسیڈنٹ میں عادل خان جاں بحق ہو گئے

جبکہ کبل میں بچہ کنویں میں گرنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ مدین کے علاقے جارو میں گاڑی بجلی کے کھمبے سے ٹکراگئی جس میں بچوں سمیت سات افراد زخمی ہو گئے جنکو مقامی ہسپتال علاج معالجے کیلئے منتقل کر دیا گیا۔