باجوڑ: (ڈی ایس پی) عبدالعزیز نے مختلف بازاروں کا دورہ کرتے ہوئے دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا، جس کے دوران غیر قانونی اشیاء کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق معائنے کے دوران دکانوں سے پٹاخہ بم اور نشہ آور مواد "ماوہ" برآمد کیا گیا، جسے فوری طور پر قبضے میں لے کر ضبط کر لیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے کی گئی۔
ڈی ایس پی عبدالعزیز نے اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور ممنوعہ اشیاء کی خرید و فروخت سے گریز کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اس نوعیت کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں