باجوڑ: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر سنٹر محمد عمران خان یوسفزئی کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر امجد خان کے زیرِ نگرانی عیدالفطر کے موقع پر راغگان ڈیم سلارزئی میں غوطہ خور اینڈ میڈیکل کیمپ کا انعقاد ۔ پڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر امجد خان کی ہدایت پر راغگان ڈیم کے میڈیکل اینڈ ڈائیونگ کیمپ میں شفٹ انچارچ عطاء الرحمان موجود ہے۔ریسکیو1122
باجوڑ: آن کال شفٹ انچارج عطاء الرحمن کے ہمراہ میڈیکل ٹیم انچارج شیر اول میڈیا کے ذریعے راغگان ڈیم میں کشتی اپریٹرز اور لوگوں کو سیفٹی کے حوالے سے خصوصی اگاہی مہم چلاتے ہیں کہ کشتی ساٸز کے مطابق سواریوں کی تعداد یقینی بناٸیں اور کشتی میں تمام لوگ لاٸف جیکٹس کا استعمال ضرور کریں.
ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ہیں کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے اور عوام کو بروقت امداد فراہم کرنے کے لئے ریسکیو 1122 الرٹ ہے۔