ضلع باجوڑ کے علاقے کوزہ اڈہ ناواگئی میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں چھ سالہ بچی زخمی ہو گئی۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے فوری طور پر میڈیکل ٹیم کو روانہ کیا، جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی بچی کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
ریسکیو اہلکاروں کی فوری کارروائی کے باعث بچی کو بروقت امداد مل سکی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔