سوات۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی سید عمران علی شاہ نے ڈسٹرکٹ جیل سیدو شریف کا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی اور سنجیدہ جائزہ لیا۔
انہوں نے جیل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے خوراک کے معیار، صفائی، طبی سہولیات اور مجموعی انتظامات کا بغور مشاہدہ کیا اور واضح ہدایات جاری کیں کہ قیدی بھی معاشرے کے اہم افراد ہیں اور ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
اس موقع پر معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث 18 قیدیوں کی رہائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے