محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو رہا ہے، عید الفطر تک مختلف کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس سسٹم کے تحت 18 سے 20 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ، شام اور رات کے اوقات میں راولپنڈی، اٹک، چکوال،سرگودھا، میانوالی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا جبکہ چند مقامات پر تیز ہواں ، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے اور عید کے دنوں میں بالائی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلو درہنے کا امکان ہے۔