حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ انتظامیہ کا عید کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان Home / باجوڑ /

باجوڑ انتظامیہ کا عید کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان

ایڈیٹر - 17/03/2026
باجوڑ انتظامیہ کا عید کے موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کا اعلان

ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان  کی زیر صدارت عیدالفطر کے موقع پر سیکیورٹی اور عوامی سہولیات کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید گاہوں، مساجد اور بازاروں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے، بازاروں میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے پر تفصیلی ہدایات جاری کی گئیں۔

ٹریفک پولیس اور ریسکیو 1122 کو ہدایت دی گئی کہ وہ عید کے دنوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس پلان مرتب کریں اور سیاحتی مقامات پر خصوصی ڈیوٹیاں انجام دیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ سخت قانونی کارروائی کرے گا۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور عید کی خوشیوں کو پُرامن اور محفوظ ماحول میں منائیں۔ انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی کہ عید کے دوران عوام کی حفاظت اور سہولیات کی بہتر فراہمی کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک رہیں گے۔