رحیم یار خان میں دکان کی چھت گرنے سے 5 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔
رحیم یار خان پولیس کے مطابق چک 125 پی میں خواتین امدادی رقم لینے دکان میں جمع تھیں کہ اچانک چھت گر گئی۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور نے حادثے میں 5 خواتین کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں متعدد خواتین زخمی بھی ہوئیں۔
دوسری جانب پرنسپل شیخ زید کالج اسپتال رحیم یار خان کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والی 30 خواتین کو اسپتال لایا گیا ہے۔