حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
باجوڑ میں سرحدپار سے حملہ، 4 شہری شہید Home / باجوڑ,قبائلی اضلاع /

باجوڑ میں سرحدپار سے حملہ، 4 شہری شہید

ایڈیٹر - 16/03/2026
 باجوڑ میں سرحدپار سے حملہ، 4 شہری شہید

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑنے کہا ہے کہ افغان سرحد پار سے ہونے والی مارٹر اور توپ خانے کی فائرنگ میں ضلع  باجوڑ کے علاقے سالارزئی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ زخمی ہو گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے پیش آیا جب سرحد کے اُس پار سے مارٹر گولے داغے گئے جو  سالارزئی کے علاقےلیٹئی میں ایک گھر پر آ گرے۔ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے ناموں سے ہوئی ہے جو آپس میں بھائی تھے، جبکہ پانچ سالہ بچہ شدید زخمی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ مقامی آبادی نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور غم و غصے کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ افغان طالبان حکومت کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ ان کے مطابق ایسے حملے نہ صرف بین الاقوامی قوانین بلکہ بنیادی انسانی اصولوں کی بھی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغان طالبان بعض شدت پسند گروہوں کے ساتھ مل کر سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔