حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
فالج،مرگی، دائمی سر درد اور مہروں کے امراض کو نظر انداز کرنا معذوری کا سبب بن سکتا ہے، ڈاکٹر عماد خان کا انتباہ" Home / لائف سٹائل /

فالج،مرگی، دائمی سر درد اور مہروں کے امراض کو نظر انداز کرنا معذوری کا سبب بن سکتا ہے، ڈاکٹر عماد خان کا انتباہ"

ایڈیٹر - 15/03/2026
فالج،مرگی، دائمی سر درد اور مہروں کے امراض کو نظر انداز کرنا معذوری کا سبب بن سکتا ہے، ڈاکٹر عماد خان کا انتباہ

تیمرگرہ(اسماعیل انجم سے) دماغی و اعصابی امراض کے ماہر ینگ نیورو فزیشن اور نیورولوجسٹ ڈاکٹر عماد خان نے میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دورِ حاضر میں ذہنی دباؤ اور طرزِ زندگی میں تبدیلی کے باعث اعصابی امراض میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کے لیے بروقت تشخیص اور جدید علاج ناگزیر ہے۔
ڈاکٹر عماد خان، جو سابقہ طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں رجسٹرار کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں، نے بتایا کہ فالج، مرگی، مہروں کے مسائل اور دائمی سر درد جیسے امراض کو اکثر لوگ نظر انداز کر دیتے ہیں، جو بعد میں معذوری کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ علامات ظاہر ہوتے ہی مستند ماہرِ امراضِ اعصاب سے رجوع کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر عماد نے بتایا کہ فالج کی بڑی وجوہات میں بلڈ پریشر، شوگر کی بروقت تشخیص نہ ہونا یا علاج نہ ہونا ہے، اور جب فالج کا اٹیک ہو جاتا ہے تو بروقت نیورو فزیشن کے پاس جانا چاہیے اور فالو آپ کرانا چاہئیے۔
اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایم بی بی ایس (KMU) کے بعد میڈیسن میں ایم سی پی ایس، نیورولوجی میں ایف سی پی ایس اور امریکہ سے نیورو کریٹیکل کیئر (APNA) جیسی اعلیٰ ڈگریاں حاصل کی ہیں، یعنی ایف سی پی ایس کی ٹریننگ مکمل کی ہے تاکہ وہ اپنے علاقے کے لوگوں کو بین الاقوامی معیار کی طبی سہولیات فراہم کر سکیں۔
ڈاکٹر عماد خان نے مزید کہا کہ اب دیر لوئر اور مضافاتی علاقوں کے مریضوں کو پیچیدہ اعصابی علاج کے لیے پشاور یا بڑے شہروں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔ وہ تیمرگرہ  میں جدید آلات اور بین الاقوامی پروٹوکولز کے مطابق مریضوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔