حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سوات:خوازہ خیلہ پولیس کی کارروائی، جعلی عامل گرفتار، تعویذات اور نقد رقم برآمد Home / لائف سٹائل /

سوات:خوازہ خیلہ پولیس کی کارروائی، جعلی عامل گرفتار، تعویذات اور نقد رقم برآمد

ایڈیٹر - 15/03/2026
سوات:خوازہ خیلہ پولیس کی کارروائی، جعلی عامل گرفتار، تعویذات اور نقد رقم برآمد

سوات میں تھانہ خوازہ خیلہ پولیس نے عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی عامل کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق  ایس ایچ او تھانہ خوازہ خیلہ محمد ایاز خان پولیس پارٹی کے ہمراہ  کارروائی کرتے ہوئے شاہ عمران ولد بخت زمین سکنہ فتح پور کو حراست میں لیا جو مبینہ طور پر سادہ لوح لوگوں خصوصاً خواتین کو کالے جادو، ٹونے اور تعویذات کے نام پر دھوکہ دے کر رقم بٹورتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے جادو ٹونے میں استعمال ہونے والا سامان، تعویذات اور 56 ہزار روپے نقد رقم برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔