حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
صوبائی حکومت کی جانب سے باجوڑ میں معذور افراد میں چیک تقسیم Home / پاکستان /

صوبائی حکومت کی جانب سے باجوڑ میں معذور افراد میں چیک تقسیم

ایڈیٹر - 22/03/2025
صوبائی حکومت کی جانب سے باجوڑ میں معذور افراد میں چیک تقسیم

تقریب میں سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان، ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ڈاکٹر حمید الرحمان، ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر برہان خان، مطیع اللہ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے عہدیداران اور سپیشل افراد کی شرکت۔سپیشل افراد میں 10 ہزار روپے فی فرد چیکس تقسیم کی گئی۔ ضلع باجوڑ کے 1136 سپیشل افراد میں چیکس تقسیم کیے جائیں گے، مجموعی طور پر 1136 سپیشل پرسنز میں 1 کروڑ 13 لاکھ 60 ہزار روپے تقسیم کیے جائیں گے، سابق صوبائی وزیر و ایم پی اے انورزیب خان نے کہا کہ قائد عمران خان کے ویژن اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور کے قیادت میں صوبائی حکومت فلاحی ریاست کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے غریبوں اور مستحقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے اور سپیشل افراد اور مستحقین کی مالی معاونت کر رہی ہے، ضلع باجوڑ کے 1224 خصوصی افراد نے اپلائی کیا تھا جس میں 1136 افراد کے درخواستیں منظور ہوئی اور ان کو چیکس جاری کردیے گئے، یہ پروگرام ہر سال جاری رہے گا، پروگرام میں اگلے سال کیلئے ابھی بھی اپلائی جاری ہے