حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر تین قصائی گرفتار Home / باجوڑ /

سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر تین قصائی گرفتار

ایڈیٹر - 12/03/2026
 سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر تین قصائی گرفتار

باجوڑ ۔( نمائندہ خصوصی )باجوڑ ۔ سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر قصابوں کے خلاف کارروائی، تین قصاب گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خار عامر اللہ خان وزیر نے سول کالونی خار کے سامنے قصابوں کے خلاف کارروائی کی، معائنہ کے دوران تین قصاب سرکاری طور پر جاری کردہ نرخنامے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے زائد قیمت وصول کرتے ہوئے پائے گئے جس پر اسسٹنٹ کمشنر خار نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو گرفتار کر کے سب جیل خار منتقل کر دیا۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ کارروائی سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور ناجائز منافع خوری کی حوصلہ شکنی کے لیے کی گئی۔ دیگر دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری نرخوں پر عمل کریں۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوامی سہولت اور ریلیف کے لیے اسی طرح کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی تاکہ ناجائز منافع خوری کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔