حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
خیبر:طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔ Home / بین الاقوامی /

خیبر:طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔

خیبر:طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا۔

خیبر:پاک افغان طورخم سرحد پاسپورٹ اور ویزہ ہولڈرز کے لیے کھول دی گئی، تذکرہ ہولڈرز کو اجازت نہیں
امیگریشن حکام کے مطابق طورخم سرحد کو پاسپورٹ اور ویزہ رکھنے والے مسافروں کے لیے کھول دیا گیا ہے اور تذکرہ ہولڈرز کو سرحد پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔جبکہ افغان مریضوں کو پاکستان آنے کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق طورخم بارڈر پر مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد آج سے دونوں طرف کے مسافروں کے لیے آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔ سرحدی حکام نے واضح کیا ہے کہ بغیر پاسپورٹ اور ویزہ سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ طورخم سرحد پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک اہم گزرگاہ ہے، جہاں روزانہ ہزاروں افراد کا آمدورفت ہوتی ہے۔