حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ڈی پی او باجوڑ محمد خالد کی ہدایت پر باجوڑ پولیس کا رمضان المبارک میں شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی، رمضان پیکج کی تقسیم مکمل Home / باجوڑ,قبائلی اضلاع /

ڈی پی او باجوڑ محمد خالد کی ہدایت پر باجوڑ پولیس کا رمضان المبارک میں شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی، رمضان پیکج کی تقسیم مکمل

ایڈیٹر - 08/03/2026
ڈی  پی او  باجوڑ محمد خالد کی ہدایت پر باجوڑ پولیس کا رمضان المبارک میں شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی، رمضان پیکج کی تقسیم مکمل

باجوڑ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد کی ہدایت پر باجوڑ پولیس کا رمضان المبارک میں شہداء کے اہلخانہ سے اظہارِ یکجہتی، رمضان پیکج کی تقسیم مکمل۔پہلے کی طرح اس سال بھی باجوڑ پولیس نے ماہِ رمضان المبارک کے بابرکت موقع پر اپنے شہدائ کے اہلخانہ کی دیکھ بھال کے عزم کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ضلع بھر میں رمضان پیکج کی تقسیم مکمل کر لی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ محمد خالد کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شہدائے پولیس کے ورثائ تک رمضان پیکج باقاعدہ طور پر پہنچایا گیا۔اس موقع پر پولیس افسران نے شہدائ کے ورثائ اور اہلخانہ سے ملاقاتیں کیں، ان کی خیریت دریافت کی اور انہیں رمضان پیکج پیش کیا۔ پولیس ویلفیئر فنڈ سے اشیائے خورد و نوش پر مشتمل سامان شہدائ کے گھروں تک پہنچایا گیا تاکہ انہیں ماہِ صیام میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہوں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد خالد نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے شہدائ ہمارا فخر ہیں اور ان کی لازوال قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ شہدائ کے اہلخانہ کی کفالت اور دیکھ بھال ہماری اخلاقی و پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے، اور باجوڑ پولیس ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ رمضان المبارک ایثار، ہمدردی اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، اور اسی جذبے کے تحت پولیس اپنے شہدائ کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدائ کے ورثائ کو ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کیا جاتا رہے گا