حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
ضلع مہمند۔ پاکٹ اور گائیڈز کی خرید وفروخت پر پابندی عائد Home / پاکستان /

ضلع مہمند۔ پاکٹ اور گائیڈز کی خرید وفروخت پر پابندی عائد

امتحانات میں نقل کے رجحان کو ختم کرنے کے لیےیہ اقدام اٹھایا گیا۔

ایڈیٹر - 22/03/2025
ضلع مہمند۔ پاکٹ اور گائیڈز کی خرید وفروخت پر پابندی عائد

امتحانات میں نقل کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن نے ضلع مہمند کے اندر پاکٹ بک اور دوسرے میٹریل جو نقل کرنے میں معاون ہوتے ہیں، کی خرید و فروخت پر دو مہینے کے لیے دفعہ 144 تحت پابندی لگا دی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع مہمند میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 9 اپریل سے 9 مئی 2025 کے درمیان منعقد ہونگے ۔
اسکولوں اور کالجوں میں نقل کی روک تھام کے غرض سے ضلعی انتظامیہ مہمند کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق تمام کتب خانوں میں پاکٹ گائیڈ کے فروخت پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مذکورہ حکم نامے پر عملدرآمد کرنے کی غرض سے ڈپٹی کمشنر مہمند محمد یاسر حسن نے ضلع مہمند کے بزنس کمیونٹی ، دوکانداروں اور عوام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ پابندی پر سختی سے عمل کریں تاکہ بعد میں قانونی پیچیدگیوں سے بچا سکے ۔
ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات سے امتحانات میں نقل کی حوصلہ شکنی ہوگی اور طلبہ کو ان کی محنت کے حساب سے نمبر ملیں گے۔