پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کر لیا
ورلڈ کپ کوالیفائر کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں پاکستان نے جاپان کو ہرا دیا
جاپان کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر فائنل میں رسائی
محمد عماد، ابوبکر محمود، سفیان خان اور افراز نے ایک ایک گول اسکور کیا
جاپان کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر محمد عماد بہترین کھلاڑی قرار
پاکستان ہاکی ٹیم کوالیفائر راؤنڈ میں مسلسل فتوحات کے ساتھ فائنل میں پہنچ گئی
صدر PHF محی الدین وانی کی قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے پر مبارکباد
کھلاڑیوں نے اعصاب شکن مقابلے میں بہترین کھیل پیش کیا۔صدر پی ایچ ایف
اولمپین اصلاح الدین، اولمپین حسن سردار اور اولمپین سمیع اللہ خان کا ٹیم کی کامیابی پر خوشی اور نیک خواہشات کا اظہار
قومی ٹیم کی ورلڈ کپ 2026 میں شرکت یقینی ہو گئی