حسبان میڈیا - Hasban Media Logo
پشاور میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ٹکٹوں کی تفصیل جاری Home / کھیل /

پشاور میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ٹکٹوں کی تفصیل جاری

ایڈیٹر - 05/03/2026
پشاور میں ہونے والے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے ٹکٹوں کی تفصیل جاری

پشاور:شائقین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی ٹکٹیں پشاور میں ٹی سی ایس کے تین ایکسپریس سینٹرز سے خرید سکتے ہیں

پشاور میں ٹکٹیں ٹی سی ایس ایریا آفس، ٹی سی ایس چارسدہ روڈ ایکسپریس سینٹر اور ٹی سی ایس کالج چوک ایکسپریس سینٹر پر دستیاب ہوں گی

ایک شناختی کارڈ پر ایک دن کے میچز کیلئے زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خرید سکتے ہیں

ٹورنامنٹ کے دوران عمران خان کرکٹ سٹیڈیم میں فیملیز کے لیے خصوصی وی آئی پی فیملی زون قائم کردیا گیا

وی آئی پی فیملی زون کی گروپ سٹیج ٹکٹوں کی قیمت 200 اور 250 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ سیمی فائنل اور فائنل میں بالترتیب 400 اور 500 روپے گی

گروپ سٹیج کے میچوں میں وی آئی پی ٹکٹ 150 روپے، پریمیم ٹکٹ 100 روپے اور وی وی آئی پی گیلری ٹکٹ 800 اور 600 روپے کی ہو گی

سیمی فائنل کے لیے وی آئی پی ٹکٹ 300، پریمیم 200، اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 1000 روپے میں خریدی جا سکتی ہے

18 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے، پریمیم 300 اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 1200 روپے مقرر کی گئی ہے